راجن پور : پولیس تھانہ سٹی کا جوے کے اڈّے پرچھاپہ،5 جواری گرفتار

باغی ٹی وی ، راجن پور ( نامہ نگار)راجن پور : پولیس تھانہ سٹی کا جوے کے اڈّے پرچھاپہ،5 جواری گرفتار
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی راجن پور کی کامیاب کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور کا جوے کے اڈّے پرکامیاب ریڈ نقد رقم معہ تاش وغیرہ برآمد۔ کامیاب کاروائی کے نتیجے میں 5 جواری معہ تاش جوا کھیلتے ہوئے گرفتار پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور مزید قانونی کاروائی جاری۔ اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ معاشرے سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہی اہم مشن ہے۔

Comments are closed.