سٹی ٹریفک پولیس مری نے جعلی پولیس افسر گرفتار کر لیا

0
45

سٹی ٹریفک پولیس مری نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے جعلی آفیسر گرفتار کر لیا : ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، کالے شیشے، بلیو لائٹ کے خلاف ٹریفک وارڈن افسران کے اسکواڈ تشکیل دئیے گئے تھے۔

گذشتہ روز سرکل مری میں ٹریفک وارڈنزافسران ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پر مامور غیر نمونہ نمبر پلیٹ، بغیر نمبر پلیٹ، بلیو لائٹ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر رہے تھے کہ ایک گاڑی نمبر AKD-911 برنگ سلور تیز رفتاری سے آئی جس کو روکا گیا اور کاغذات طلب کیئے گئے اس پر ڈرائیور شیخ حمایت نے اپنا شناختی کارڈ اور سروس کار ڈ دیا اور اپنا تعارف بطور احساس ادارے کے آفیسر سے کرایا گاڑی پرائیوٹ تھی اور سبز رنگ کی نمبر پلیٹ بھی لگائی ہوئی تھی اس کے ہمراہ تین اشخاص اور بھی سوار تھے جنکے نام (صابر حسین، ایمل زیارت، عبدالباسط)، ہیں ،

سروس کارڈ مشکوک ہونے کی وجہ سے ملٹری پولیس کو آگاہ کیا گیاوہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور تصیدق کی کہ یہ جعلی کارڈ ہے اس پر گاڑی سے ایک عدد بلیو لائٹ، اور صابر حسین ولد امداد حسین سے ایک پستول 9mm بمعہ دو مگزین 10\10راؤنڈ برآمد کیے اور تھانہ مری کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 711/20زیر دفعہ 170.171ت پ، 420,468,471,279,186ت پ درج کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس مری کے ٹریفک وارڈنز افسران کامران بٹ اور ریحان سیال کو بہترین ڈیوٹی کرنے اور جعلی آفیسر کو گرفتار کرنے پر مری کے سماجی و سیاسی و کاروباری حلقوں نے سراہا اور ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر کو خراج تحسین پیش کیا،

Leave a reply