سول کپڑوں میں اہلکاروں نے عدالت کے باہرلوگوں کے گلے دبائے،مریم اورنگزیب کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو دہشت گردی جس کا ہر روز ذکر ووٹ چور کرتا ہے وہ دہشت گردی نیب کورٹ میں ہوئی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم منہ پرہاتھ پھیر کر دھمکی دیتا ہے سول کپڑوں میں اہلکاروں نے عدالت کے باہرلوگوں کے گلے دبائے،ہمارے کارکن بھی لہو لہان ہیں, عمران خان نے کنٹینرپرکھڑے ہوکرمنتخب وزیراعظم کو گھسیٹنے کی باتیں کیں ، اس کا وزیر داخلہ انتظامیہ کو استعمال کرکے جتنی پولیس اور سول اہلکاروں کے ذریعے دہشت گردی کا عملا مظاہرہ کرتے ہیں ،صحافیوں کے گلے دبائے گئے ہاتھ پکڑے سانس لینے دیں تاکہ شہبازشریف کی آواز بند کرنی کی کوشش کی گئی ،جب کنٹینر پر کھڑا تھا تو منتخب وزیر اعظم کو گھسٹنے کی بات کر تا ہے ،گلے دبانا سیاسی مخالفین اور صحافیوں کی ججز صاحب نوٹس لیں اس معاملے کا ،غنڈہ گردی کرنے کے احکامات وزیر اعظم دیتا ہے عوام آٹا چینی معیشت سے کوئی سروکار نہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف حمزہ شہباز بس بکتر بند میں جائیں گے یہی مقصد ہے ،کابینہ میں آٹا چینی چور بیٹھے ہیں اس مسئلےکا کچھ نہیں آئی جی کو فون کرکے کہتا ہے شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لگایاجائے ،وہ شہباز شریف جس کو بکتر بند گاڑئ میں لانے کا حکم دیتے ہو یہ سڑکیں اور اورنج لائن پر کیوں بیٹھتے اور کیوں گزرتے ہو،سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتا ہے میڈیا کی ٹانگیں توڑوں ورکروں کو مارو شہبازشریف حمزہ شہباز بکتر بند گاڑی میں آیے کیونکہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں ،کیا شہبازشریف اور حمزہ شہباز شریف کو بکتر بند میں لانے پر چینی باون روپے کر دی ،اس بات کا ثبوت ہے ووٹ چور اور سلیکٹڈ لوگوں کو پسنہ آ رہاہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بکتر بند گاڑی دیکھ اور تصویر بنوا لیں ووٹ چور بکتر بند گاڑیوں میں جائیں گے یہی خوف ہے جو ایسے احکامات دینے پر مجبور کرتاہے ،وزیر داخلہ کھلی دہشت گردی کا پیغام دیتا ہے رپورٹرز اور ورکرز کو نیب کورٹ میں مارا جاتاہے ،موبائل چھنینے اور توڑے گئے کیونکہ نااہل کرپٹ سلیکٹڈ شہباز شریف کی آواز سے ڈرتا ہے ،اورنج ٹرین پر تختی لگاتے ہو جو موجد ہے اس تختی کا نوازشریف کی قیادت میں خوشحالی دی ووٹ چوروں کا ڈھائی سال میں کوئی عوامئ منصوبہ نہیں ہے تم صرف سیاسی مخالفین کی آواز بند اور انتظامیہ سے ورکروں اور میڈیا کی آواز دبا سکتے ہو ہتھکنڈے مزید استعمال ہوں گے ورکر آپکے ساتھ کھڑا ہے عوام کو سچ پتہ ہونا چاہئے ملک پر آٹا چینی چور مسلط ہے یہ معیشت ٹھیک نہ کسی قسم کا ریلیف نہ بجلی نہ گیس نہ دوائی اور روزگار دے سکتا ہے کیونکہ وہ صرف دہشت گرد ہے ،وہ وقت دور نہیں ٹانگیں کاپننا شروع ہو چکی ہیں اتنا خوف طاری ہے شہبازشریف کی آواز عوام تک نہ جائے یہ ہے فاشسٹ غنڈہ گردی اور کمینگی ،نوازشریف نے وہ پاکستان بنا دیا جس میں آئین و قانون کی بالادستی ہو گی عمران خان گھٹیا پن اترآیاہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کی زبان سلکیٹڈ وزیر اعظم کا حکم ہے جیل میں جو رویہ رکھا عوام کو چینی آٹا ناکام فارن پالیسی ہویا نہ ہو آپ کو فکر ہے شہباز شریف کو کرسی ملی یا نہ ملی روٹی کھائی یا نہیں کھائی ،ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں حق کی آزادی سیاسی کارکنوں کےلئے کھڑے رہیں گے جتنا گھٹیا پن کرنا کر لو آئین کی بالادستی قائم ہو کر رہے گی گلگت بلتستان میں دھاندلی شروع ہو گئی عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کرتے ہیں گلگت بلتستان والے نہیں چاہتے سلیکٹڈ اور ووٹ چور ہو الیکشن کمیشن گلگت دفتر کا گھیراو کیا اگر پری پول ریگنگ نہ رکی تو دھرنا دیدیں گے فتح کی نوید ہے کوئٹہ گوجرانوالہ کراچی جلسے اورآئندہ جلسے ہوں گے اگر رکاوٹ ڈالی تو عوام رکاوٹ ہٹا دے گی پی ٹی آئی ووٹ چور اپنی ناکامی اپنی نااہلی اپنی کرسی بچانے کےلئے اداروں کا کندھا استعمال کرکے اداروں کو متنازعہ بناتے ہیں سقوط کشمیر ہو چکا ہے فارن پالیسی کی ناکامی ہے ،اداروں کو خود خیال رکھنا چاہئے افواج پاکستان ملک کی فوج ہے فخر کرتے ہیں جان بوجھ کر اداروں کا نام استعمال کرتے ہیں جس شخص کی سیاست ن ش پر آ گئی ہو تو نہ ہی سمجھیں ن لیگ متحد ہے اتحاد مثالی ہے عبد القادر بلوچ کا نکلنا ذاتی معاملہ ہے زہری صاحب کو کرسی پر بٹھانا پی ڈی ایم کے مطابق فیصلہ رہا ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،میڈیا کی آزادی کی تہہ دل سے عزت ہر قربانی ہر تکلیف میں ساتھ کھڑے ہوں گے

Shares: