پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کی تقرری سے متعلق خبر کی تردید کردی۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرداؤد اور ڈاکٹر احریمہ معیار پر پورے اترتے تھے، پوسٹ کے لیے معیار مشتہر کیا گیا تھا۔ سی اے اے نے بتایاکہ ڈاؤیونیورسٹی سے ایوی ایشن میڈیسن میں ڈپلومہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تسلیم کرتا ہے، اس ڈپلومے کا حصول لازمی شرط بھی نہیں تھی، بھرتی کا عمل دیانت داری، شفافیت سے مکمل کیا گیا۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر داؤد اور ڈاکٹراحریمہ تربیت یافتہ، تجربہ کار تھے، تقرریوں سے متعلق بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔سی اے اے کے مطابق اس معاملے پر کسی انٹرنیشنل ریگولیٹرکی کوئی رائےسامنےنہیں آئی۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- سول ایوی ایشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کی تقرری سے متعلق خبر کی تردید