چیف جسٹس گلزار احمد نے کی پہلے مقدمے کی سماعت، اور دیا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس گلزاراحمدکابطور چیف جسٹس پاکستان پہلا کیس،سپریم کورٹ نے پنجاب کے پٹواری محمد نواز کی بر طرفی کےخلاف اپیل مسترد کردی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گرداور احسان اللہ کو تو پنشن مل گئی ہے،آپ تو پٹواری کے وکیل ہیں احسان اللہ کے معاملے کو بیچ میں کیوں لےکرآ رہے ہیں؟
چیف جسٹس نے کہا کہ محمد نواز کا تو معاملہ ثابت ہے اس نے عدالتی حکم کے برخلاف کام کیا،محمد نواز پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا ہے،
ایوان صدر میں نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم عمران خان ،سپریم کورٹ،لاہورہائیکورٹ کے ججز اور وکلا تقریب میں شریک تھے ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس سے حلف لیا،
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز سمیت سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔