فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا بینچ پر اعتراض

سنیارٹی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا جائے
0
167
sc

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض کردیا-

باغی ٹی وی : فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے تین رکنی ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا خط میں استدعا کی کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل د یا جائے ،سنیارٹی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ مرکزی کیس میں درخواست گزار ہونے کے ناطے بینچ پر اعتراض کرنے کا حق رکھتا ہوں،جسٹس سردار طارق مسعود پہلے سے رائے دینے کے باعث مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے-

پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو …

قبل ازین مقدمات مقرر کرنے والی تین رکنی ججز کمیٹی کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن ایک خط لکھ چکے،جسٹس اعجاز الاحسن نے لکھا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق کیس سات رکنی لارجر بینچ نے سننا تھا،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مطابق سات رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے،13 دسمبر کو چھ رکنی لارجر بینچ سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کر چکا۔

سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں،بلاول

Leave a reply