چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

ملزم نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا
0
122
Supreme Court

راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےعبدالواسع کو حراست میں لے لیا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی

واضح رہے کہ نگران حکومت نےسوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نےالیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہےکابینہ نے یہ جے آئی ٹی امتناع الیکٹرانک جرائم ایکٹ 2016کی سیکشن 30کے تحت تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔

نو ٹیفیکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے کنوینر ا یڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے، انٹیلی جنس بیورو ‘ آئی ایس آئی اور پی ٹی اے کا ایک ایک نمائندہ جے آئی ٹی میں شامل ہوگا جو گر یڈ بیس سے کم عہدے کا افسر نہیں ہو گانادرا کا ایک افسر ممبر ہوگا جو گریڈ انیس سے کم عہدے کا افسر نہیں ہوگا،جے آئی ٹی کسی اور ممبر کو بھی شامل ( Opt) کرسکتی ہے۔

یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

جے آئی ٹی کی ٹی او آر ( Terms of Reference) کا تعین کر دیاگیا ہے۔ تین رکنی ٹی او آر کے تحت جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر چلائی گئی بد نیتی پر مبنی مہم کی تحقیقات کرے گی جس کا مقصد2024کے الیکشن کے تناظر میں سول سرونٹس کے امیج کو مجروح کرناتھا۔جے آئی ٹی ملزموں کی نشا ندہی کرکے قابل اطلاق قوانین کے تحت استغاثہ کی کا روائی کرے گی۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

Leave a reply