چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانیوالا ایک اور ملزم گرفتار

0
113
justice Qazi

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرکی قیمت لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے

ملزم کو پنجاب کے شہر پاکپتن سے گرفتار کیا گیا ہے، پاکپتن تھانہ صدر پولیس کی کاروائی چیف جسٹس آف پاکستان کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم نے ویڈیو بیان کے ذریعے چیف جسٹس کا سر لانے والے کو 60 لاکھ مالیت کی پراپرٹی دینے کا اعلان کیا تھا ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم عبدالرحمان ولد محمد حلیم قوم کمہار سکنہ آبادی اسلم خان نے اپنے ویڈیو بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان کے سر کو لانے والے کو اپنی ملکیتی 30 لاکھ روپے مالیتی دکان اور 30 لاکھ مالیت کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا ،پاکپتن تھانہ صدر پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والے ملزم عبدالرحمان اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کر لیا ، دونوں ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی تھانہ ایئرپورٹ میں ٹی ایل پی کی قیادت کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ میں سید عنایت الحق شاہ ،مفتی عمیر الازہری ،ڈاکٹر شفیق امینی ، علامہ شفیق قادری سمیت 28 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، درج مقدمہ کے مطابق خفیہ اطلاع ملی کہ ملزمان جامعہ محمدیہ غوثیہ ضیاء العلوم میں چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ملکی سطح پر جلسہ جلوس کا پروگرام طے کرنے کی میٹنگ کر رہے تھے،ملزمان نے چیف جسٹس کو برطرف کر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تقریر کی جومذہبی منافرت اور مجرمانہ سازش کے حامل ہے،ملزمان مسلح گن مینوں،مدرسہ کے طالب علموں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں آئےہائی کورٹ روڈبلاک کی،مسلح گن مینوں کے سڑک پر آنے،نعرہ بازی کے باعث عام شہریوں میں خوف و حراس پھیلا،دہشت گردی کا سماں پیدا ہوا،پولیس کے پہنچنے پر کچھ گاڑیوں میں سوار ہو کر جی ٹی روڈ سواں اور طلباء مدرسہ کی جانب گلیوں میں بھاگ گئے،ملزمان نے چیف جسٹس کے خلاف شدید نعرے بازی کر کے اشتعال دلایا،

کسی کو مارنے کے فتوے دینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وزیر قانون

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی ،پیر ظہیر الحسن شاہ پر مقدمہ درج

چیف جسٹس کیخلاف شرانگیز گفتگو ،قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیر دفاع

یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کر دے گا۔ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے.حافظ نعیم الرحمان

جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان

دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث

جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

Leave a reply