پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آئینی بینچ کے ججز سپریم کورٹ کے ججز ہیں،

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عدلیہ کی باپ کی طرح ہے،آئینی بینچ کے سربراہ سپریم کورٹ کے جج ہیں،سپریم کورٹ کے تمام ججز کی پاور ایک جیسی ہوتی ہے،چیف جسٹس کے پاس ایڈمنسٹریٹو پاور زیادہ ہوتی ہے ہم سب کو چیف جسٹس کی عزت کرنی چاہیے ۔ججز کی پاور برابر ہوتی ہے، چیف جسٹس کی سب کو عزت کرنی چاہئے،آئینی بینچ بننے سے چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت میں کمی نہیں آئی

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین کو آئینی بینچ کا سربراہ بنایا گیا ہے، سات رکنی آئینی بینچ کی تشکیل دو روز قبل کی گئی تھی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی بینچ تشکیل دیا گیا تھا، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی،

Shares: