چیف جسٹس نے کونسا کیس سننے سے کی معذرت؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،چیف جسٹس گلزاراحمدنےنئی گاج ڈیم تعمیر کیس کی سماعت سےمعذرت کرلی
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ درخواست گزارکےوکیل رشیدرضوی کی التواکی درخواست آئی ہے،میں اس درخواست کی سماعت نہیں کروں گا،نئی گاج ڈیم کی تعمیر کی درخواست پر سماعت کسی اور بنچ میں مقررکی جائے،
گزشتہ سماعت پرجسٹس اعجازالاحسن نے کہا تھا کہ نئیں گاج ڈیم فنڈزسے 6 ارب روپے غائب ہوگئے لیکن ایک اینٹ تک نہیں لگی، گزشتہ 5 سماعتوں سے سندھ حکومت کا کا رویہ معذرت خواہانہ ہے،سپریم کورٹ سندھ حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہے
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ اور تحصیل جوہی کی سرحدوں میں کھیرتھر پہاڑی سلسلے میں گاج نئہ کے کنارے پر تعمیر کیا گیا ہے جو دادو شہر سے 65 سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ نئہ گاج ڈیم کی تعمیر 2012ء میں شروع ہوئی اور جب مکمل ہو گا تب پاوراسٹیشن میں 4.2 میگا واٹ توانائی کی گنجائش ہوگی۔
ڈیم سے 50 کیوسک کے مقدار کا پانی پائیپ لائین کے ذریعے منچھر جھیل کو اور کاچھو کے صحرا اور ضلع دادو کے کوہستان کے علائقے کو بھی پانی دینے کا منصوبہ ہے۔ نئہ گاج ڈیم میں سے 300000 ایکڑ ضلع دادو کی زمین کے لیے پانی جمع کرنے اور اس کے علاوہ ڈیم کے ذریعے 28000 ایکڑ/رقبہ ایراضی جوہی تحصیل کی زمین سیراب کرنے کے لیے پانی دینے کا منصوبہ بھی ہے۔ 2013ء میں نئہ گاج ڈیم کی تعمیر کے لیےحکومت پاکستان نے ایک ارب روپے مختص کیے تھے۔اب تک کام مکمل نہیں ہو سکا








