روس کے کیف پر تباہ کن حملوں کے اگلے ہی روز یوکرین نے ماسکو کے قریب ریازان آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرینی فوج کے مطابق یہ کارروائی روس کی میزائل اور فضائی حملے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یوکرینی فوج نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ریازان ریجن میں واقع ریفائنری پر حملہ کیا گیا، جو روس کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی جاری مہم کا تسلسل ہے۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل روسی حملوں میں کیف میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، جبکہ مختلف عمارتیں اور مقامات بھی متاثر ہوئے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے مجموعی طور پر سینکڑوں ڈرونز اور متعدد میزائل فائر کیے تھے۔
دونوں ممالک موسمِ سرما کی آمد سے قبل ایک دوسرے کے توانائی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے جنگ میں شدت اور اسٹریٹجک دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے
حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل 6 روپے مہنگا
غزہ سے آنے والا چارٹرڈ طیارہ، فلسطینیوں کی جنوبی افریقا آمد کی تحقیقات کا اعلان
سکھر وکلاء کنونشن میں ہنگامہ آرائی، 5 افراد گرفتار
حج 2026 کیلئے سخت طبی شرائط، بیمار عازمین کو وطن واپس بھیجا جائے گا








