میرپورساکرو : نواحی گاؤں میں خلیفہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 1 جاں بحق ،7 افراد شدید زخمی

میرپورساکروباغی ٹی وی (قادرنوازکلوئی) نواحی گاؤں میں خلیفہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 7 افراد شدید زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹہ کی تحصیل میرپورساکرو کے نواحی گاؤں اسماعیل خلیفہ میں خلیفہ برادری کے دو فریقین میں لڑائی ہوئی ہے ، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ایک شخص جاں بحق جنہیں میرپور ساکرو کے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ،جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے کراچی ریفر کردیا گیا،اس میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،لڑائی کی وجہ سامان کے تبادلے پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا تھا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے کچھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، میڈیکل سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔زخمیوں میں عمر ،نور محمد، دودو بھٹو، وزیر الحداد اور خمیسو خلیفہ شامل ہیں۔

Leave a reply