باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے تمام حکومتی منصوبے نا کام ہونے کہ باعث شہری ٹینکی مافیا کہ ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں شیخوپورہ کا زیر زمین پانی انتہائی گندا آلودہ ہونے کی وجہ سے شہری مجبوراً موٹر سائیکل رکشوں پر پلاسٹک کی ٹینکیاں رکھ کر پانی مافیا کہ آگے بے بس ہو چکے ہیں پانی مافیا لوگوں کو بغیر فلٹر اور گندا پانی فروخت کر رہا ہے جس کی حکومتی سطح پر کوئی چیکنگ بھی نہیں کی جارہی پانی مافیا نے شہریوں کو جو پانی مہیا کرتے ہیں اس کو فاروق آباد نہر اور خانپور نہر کا پانی بتا کر فروخت کر رہے ہیں جبکہ شہر میں متعد افراد پرائیوٹ فلٹر پلانٹ لگا کر بوتلوں میں پانی فروخت کرتے ہیں سرکاری ہسپتالوں،کچہری،سکولوں،کالجز کی کینٹینوں پر غیر معیاری اور غیر معروف کمپنیوں کا پانی فروخت کیا جارہا ہے جس کہ استعمال سے شہری موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ایک سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اکثر پانی کی استعمال شدہ بوتلوں میں پانی دوبارہ ڈال کر فروخت کیا جا رہا ہے شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں غیر معیاری پانی فروخت کرنے والے مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں