ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ایڈ منسٹریٹرکے حکم پر ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کردی گئی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے ایڈ منسٹریٹر سکندر حیات بلوچ کی خاص ہدایات پر  عملدرآمد کرتے ہوۓ ہنگامی بنیاد وں پر چیف سینیٹری انسپیکٹر عبدالستار قریشی کی نگرانی میں صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ،ٹھٹھہ کے واریہ محلہ ،ہریجن محلہ ،مخدوم محلہ ، جوکیہ محلہ ، کھتری محلے سمیت شاہی بازار ٹھٹھہ میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام جاری کردیا ہے دوسری جانب شاہی بازار ٹھٹھہ میں ٹوٹی ہوئی پائپ لائن کا بھی کام جاری ہے جو رات دیر تک چلتا رہا جبکہ اتوار کے روز چھٹی کے باوجود میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کا کام جاری رہا ، دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر  سکندر حیات بلوچ نے کہا  کے میں نے ٹھٹھہ شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام شروع  کرادیا ہے 21 رمضان المبارک حضرت علی کرم اللہ  وجہ کے شہادت کا دن ہے اس دن مومن کو کوئی تکلیف پیش نہ آۓ اس لۓ میں نے خاص ہدایات دی ہیں چیف سینیٹری انسپیکٹر عبدالستار قریشی کو اس پر  عمل کرتے ہوۓ ٹھٹھہ شہر میں ہنگامی بنیاد پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ اتوار کے روز چھٹی کا دن ہوتا پوری پاکستان میں چھٹی ہوتی ہے لیکن میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے عملے نے کام جاری رکھا .
Shares:








