اوچ شریف :چور منہ زور ہوگئے،مکان میں نقب لگاکرنئی نویلی دلہن کے جہیز کاصفایا کرگئے
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی کے علاقہ میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا ،نامعلوم چور گھر میں نقب لگا کر نئی نویلی دلہن کا مکمل جہیز چوری کرکے لے گئے ،پولیس تسلیاں دینے تک محدود ،متاثرین کاڈی پی او بہاول پور سے چوروں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تھانہ اوچ شریف کی حدود میں چوری نقب زنی کا سلسلہ نہ رک سکا تھانہ اوچ شریف کے نواحی علاقے بستی پیرن آرائیں میں کمرے کو نقب لگاکر چوروں نے صفایا کردیا چور مبینہ طور پر 5 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی ، 12 لاکھ روپے مالیتی سوا پانچ تولہ سونا ، عروسی کپڑے و دیگر سامان لے اڑےدلہا دلہن اور اہل خانہ پریشانی سے نڈھال ،
تھانہ اوچ شریف کی پولیس متاثرین کو تسلیاں دینے تک محدود ہو کر رہ گئی متاثرین کا ڈی پی او بہاول پور سے چوروں کو گرفتار کرکے سامان کے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ