جامشورو: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، ڈیٹا پروٹیکشن اور معاشی عدم مساوات اس دور کے چیلنج ہیں۔
باغی ٹی وی : مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو میں کانووکیشن میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے،کانووکیشن کی تقریب میں صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی، کانووکیشن میں 19 پی ایچ ڈی، 58 ماسٹرز اور سافٹ ویئر انجینئرنگ شعبے 80 طالب علموں کو ڈگری سے نوازا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوانوں کے راستوں سےرکاوٹیں ہٹانا ہوں گی نوجوان آگےبڑھ کر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے آج خوشی کا دن ہے، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے-
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بجھنے کی امید
طلباسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ہم ایسے عہد میں زندگی گزار رہے ہیں جس کا چہرہ ٹیکنالوجی بنا رہی ہے موسمیاتی تبدیلی، ڈیٹا پروٹیکشن اور معاشی عدم مساوات اس دور کے چیلنج ہیں ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن، فیک نیوز اور سائبر کرائمز بھی اس عہد کے بڑے چیلنج ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، نوجوانوں کے راستے سے رکاوٹیں ہٹائیں، مدد کریں اور ہاتھ تھامیں، وادی سندھ کی تہذیب ہزاروں سال پہلے بھی بہت ترقی یافتہ تھی، موئن جو دڑو میں جدید ترین شہری انفرا اسٹرکچر موجود تھا۔
سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا
انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں بھی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا لیکن افسوس ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کاسامناہے، جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیاجاناچاہیے۔