موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا بھر میں شدت اختیار کر چکے ہیں، کہیں شدید گرمی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے تو کہیں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ ریاست میری لینڈ کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ایران میں شدید ہیٹ ویو نے صورتحال سنگین بنا دی ہے، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ پانی کی قلت کے باعث حکومت نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ تہران میں درجہ حرارت گزشتہ روز 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج 41 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صورتحال کے پیش نظر ایرانی حکومت نے دارالحکومت تہران میں بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا تاکہ شہری گھروں تک محدود رہیں.بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی گرمی نے تاریخ رقم کر دی، جہاں درجہ حرارت 52.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو چکی ہے، جبکہ 9 افراد لاپتہ اور متعدد زخمی ہیں۔ پانی کے ریلوں نے سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچایا، کاروبار بند اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

فلپائن میں بھی شدید موسم نے تباہی مچا دی، جہاں 5 افراد جاں بحق، 7 لاپتہ اور 8 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے۔ 115 شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

بابوسر ٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید لینڈ سلائیڈنگ،راستے بند

بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

یو اے ای میں پھنسے افغانوں کی حالت پر ٹرمپ کو تشویش

Shares: