پاکستان نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں قائم 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

وفاقی حکومت پہلے ہی صوبوں کو مطلع کر چکی تھی کہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی باقاعدہ واپسی اور ملک بدری یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی۔یہ فیصلہ وزارت داخلہ کے 31 جولائی کے اعلان کے بعد سامنے آیا، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز — جو پاکستان میں قانونی طور پر مقیم آخری افغان باشندے تھے.30 جون کو کارڈز کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی رہائشی قرار دیے گئے۔

25 ستمبر 2025 کو وزارت ریاست و سرحدی امور (سیفران) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ختم کیے جانے والے کیمپوں میں خیبرپختونخوا میں ہری پور، چترال، اپر دیر، بلوچستان میں چاغی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین، کوئٹہ،،پنجاب میں میانوالی شامل ہیں۔افغان چیف کمشنر سے جب اس اقدام پر رائے لی گئی تو انہوں نے کسی تبصرے سے گریز کیا۔

کراچی: عمارت میں آگ، 2 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

بھارت: تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جلسے دہشت گردوں کو للکارنے کے لیے کریں، وفاق کو نہیں،طلال چوہدری

Shares: