سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)عبادت گاہوں کی حفاظت اور شر پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی، ضلع سیالکوٹ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیالکوٹ پولیس مستعد ہے ، ڈی پی او
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ ایس پی ضیاء اللہ کا لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کی عبادت گاہوں کا سیکیورٹی آڈٹ جبکہ مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے تھانہ، سرکل اور ضلع کی سطح پر امن کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا.
ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شر پسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ڈی پی او سیالکوٹ نے ضلع بھر
میں چرچ ہائے، مساجد، امام بارگاہوں، بیت الذکر اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو چیک کیا. اس دوران ڈی پی او نے شرپسندوں کوکسی بھی صورت میں ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی طرح سے بھی معاشرتی امن کے لئے خطرہ بنے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینے ہیں اور لاء اینڈ آرڈر کے ساتھ ساتھ کرائم کو بھی کنٹرول کرنا ہے ، شدت پسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔
مذہبی مقامات اور اقلیتی برادریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے.