انٹرنیٹ سروس کئی گھنٹے متاثر رہنے کے بعد انٹرنیٹ سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈفلیئر نے سسٹم میں ہونے والی تکنیکی خرابی دور کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق خرابی کو حل کر لیا گیا ہے اور یقین ہے کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ اب معمول پر آ چکا ہے۔ سروس کو مسلسل مستحکم رکھنے کے لیے نگرانی جاری ہے۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ کچھ صارفین کو اب بھی کلاؤڈفلیئر ڈیش بورڈ پر لاگ ان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنے پر کام جاری ہے۔واضح رہے کہ آج شام کلاؤڈفلیئر کی سروسز میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔
اس خرابی سے متاثر ہونے والی ویب سائٹس میں اوپن اے آئی، چیٹ جی پی ٹی اور جیمینی بھی شامل تھیں
بنگلادیش: 4 بڑی طلبہ یونینز کا شیخ حسینہ کے حامی اساتذہ کو ہٹانے کا مطالبہ
برطانیہ: فوجی کیمپ میں پناہ گزینوں کے قیام کے منصوبے پر عوام کا احتجاج
ملتان: ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ، شوہر کو سزائے موت








