وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قیدی شہنشاہ نے فرج مانگا ہے جو کہ عدالتی حکم پر دے دیا گیا ہے۔ ورزش والی سائیکل پہلے ہی تھی۔ اب سوئمنگ پول، کلب اور بار کی ہی کمی رہ گئی ہے، وہ بھی پوری کر دیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہتا تھا اے سی اتار دوں، گھر کا کھانا بند کر دوں گا، لیکن اب کہتا ہے میرے سیل میں ذاتی فریج مہیا کیا جائے، فریج آ گیا ہے، جیل والوں کو کہوں گا کہ ایک فزیبلیٹی بنائیں تالاب بنا دیں تا کہ وہ تیراکی بھی کر سکیں، ساتھ ایک چھوٹا سا کلب بھی بنا دیں تا کہ شام کو کوئی ناچ گانے کا پروگرام کرنا ہو تو وہ بھی کر لیں،کیونکہ فریج آیا گیا،سائیکل آ گئی، اب پارٹی رہ گئی وہ بھی وہاںہو سکتی ہے
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پہلے اپنا موازنہ شیخ مجیب کیساتھ کرتے اور کہتے رہے میرے ساتھ وہی کچھ ہورہا ہے جو شیخ مجیب کیساتھ ہوا اور پھر جب بنگلہ دیش میں شیخ مجیب کے مجسمے گرائے اور پوسٹر پھاڑے گئے تو حسب عادت یوٹرن لیتے ہوئے کہنے لگے دیکھیں عوام نے انکے ساتھ کیا کیا ہے،یوٹرن نہ لے تو وہ عمران خان کہلوا ہی نہیں سکتا، بیانیہ ہے کیا، کچھ پتہ نہیں،
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بنگلادیش کے لوگوں نے عزم اور ہمت دکھائی ہے، بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو کے طور پر پورٹریٹ کیا، انہوں نے تقریریں کیں کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے،تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے سے بندہ چکرا جاتا ہے، وہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے، یہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے، شیخ مجیب سے موازنہ کرتے تھے ایک مجسمہ گرنے سے موٌقف بدل لیا، یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے بھی کرپشن کے وہی معاملات تھے جو بنگلادیش میں تھے، اندازہ کریں آگ لگانے والے پوچھتے ہیں کہ ہمیں روکا کیوں نہیں، بیرسٹر گوہر جا کر ان کو کہیں کہ آپ شیخ مجیب کو ہیرو گردانتے رہے تھوڑی سی گڑ بڑ ہوگئی ہے اب بیانیہ بدلیں
کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا
معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان
جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان
خلیل الرحمان قمر کو تھپڑ کس نے مارا،خاتون اینکر سے غیر اخلاقی حرکت
میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر
نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ
خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم
خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے
تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو
خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟








