کلسٹربمبوں کے حملوں کےخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

0
84

آزادکشمیرمیں کلسٹربمبوں کے حملوں کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قراردادمسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویزبٹ کیجانب سےجمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کیجانب سےسویلین آبادی پربلااشتعال فائرنگ اورکلسٹربم برسائےگئے،بھارت مسلسل نہتے کشمیریوں پر کھلونا بم اور اب کلسٹر بم برسا رہا ہے ،پنجاب اسمبلی کاایوان نہتےکشمیریوں پرظلم وستم پرافسوس کااظہارکرتاہے

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکےلیےپاک فوج کےساتھ کھڑی ہے ،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکےحل کےلیےفوری طورپراپناکردار اداکرے،

 

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر ایمونیشن سے نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج نےایل اوسی پرنہتےشہریوں پرکلسٹربم پھینکے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کلسٹر بم سے چار سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آبادی کو نشانہ بنایا

Leave a reply