ڈیرہ غازی خان: وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف لاہور نہیں پورے پنجاب کا سوچتی ہوں، میں بچوں کے بہت قریب ہوں،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ و زیراعلی بننے کے بعد میں نے پنجاب کے بچوں سے وعدہ کیا کہ ہم پانچویں جماعت تک کے بچوں کو سکول میں دودھ دیا جائیگا تاکہ انکو مطلوبہ غذائیت مل سکے اور اس پروگرام کا آج آغاز کردیا گیا ہے۔ طلبہ کی تعلیم اور صحت کے لئے فکر مند ہوں،بچوں کی غذائی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، میں سمجھتی تھی کہ شاید ڈیرہ غازی خان کے بچے مجھے اُس طرح نہ جانتے ہوں، مجھے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وہ نہ صرف مجھے جانتے ہیں بلکہ پہلے سے جانتے ہیں،بچو ، آپ کی چیف منسٹر آپ کی ماں کی طرح ہے، قوم کا پیسہ آپ کا پیسہ ہے، اس میں ایک روپے کی خیانت بھی ہوئی تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن معاف نہیں کرے گا، پانچویں کلاس تک کے بچوں کو ہم روز دودھ دینگے جسے پی کر وہ بہتر محسوس کرینگے،ایک سروے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ اضلاع کے بچوں کے عمر،قد ،وزن کا ریشو دیکھا گیا تو اس میں بچوں کا گرو وہ نہیں جو ہونا چاہئے، ہم نے یہ منصوبہ بنایا، وزیرتعلیم یہاں بیٹھے ہیں ،میری ایجوکیشن کے لئے اچھی ٹیم ہے جو دن رات کام کر رہی ہے،دودھ کی قیمتیں ہم نے کم کی ہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آٹے، روٹی اور سبزیوں کی قیمت کم ہوئی ہے، پنجاب وہ واحد صوبہ جس میں قیمتیں کنٹرول کی گئی ہیں،پہلی دفعہ مہنگی 35 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے، نوازشریف دور میں مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں تھی یا آج ہوئی ہے، وطن کے لئے کام کرنا ہے، وطن کی محبت دل میں لے کر کام کرنا ہے، جو قدم اٹھے وطن کی محبت میں اٹھے،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں بچوں سے مل کر بہت خوش ہوں،ہم پنجاب کے پانچویں کلاس تک کے طلبا کے لئے یہ پروگرام لے کر آئے ہیں،یہ پہلے کبھی نہیں ہوا، یہ بہت مہنگا پروگرام ہے لیکن میرے بچوں سے زیادہ مہنگا کچھ بھی نہیں ہے، لاہور سے ڈی جی خان جتنا بھی دور ہو میں آپ سے دور نہیں ، آپ سب بچوں کیلئے ایسے سوچتی ہوں جیسے ایک ماں سوچتی ہے، یہ بچے میرے لیے وی آئی پیز ہیں

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کے تحت دودھ پلانے کا آغاز کر دیا گیا،ڈیرہ غازی خان کے اسکول میں مریم نواز نے افتتاح کیا ، بچوں کو دودھ کے پیکٹ دئیے گئے

سکول میں بڑا جنسی سیکنڈل،طالبات سےزیادتی،بنائی گئیں برہنہ ویڈیو

بھارت کا سب سے بڑا سیکس سیکنڈل،مودی کے اتحادی نے کی 400 خواتین سے زیادتی

ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

کوئٹہ نازیبا ویڈیو سیکنڈل،عدالت نے دو ملزمان کو بری کر دیا

گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

Shares: