جو وزیراعلیٰ اپنی مرضی سے ایک سمری پر دستخط نہیں کر سکتا وہ ارکان اسمبلی کو کیا دے سکتا ہے،عظمیٰ بخاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عثمان بزدار جیسے لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو وزیراعلیٰ اپنی مرضی سے ایک سمری پر دستخط نہیں کر سکتا وہ ارکان اسمبلی کو کیا دے سکتا ہے،پنجاب کابینہ میں اس وقت تین سے چار گروپ بن چکے ہیں،عثمان بزدار کو پنجاب کا کوئی وزیر اپنے محکمے کی رپورٹ دینے کو تیار نہیں ہے

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ دو سال کی بھرپور کوشش کے بعد یہ بیچارے صرف چند عادی لوگ اکٹھے کر سکے،تمام باضمیر لیگی ممبران آج بھی مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں،عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے لیگی ارکان نے حماقت کی ہے،دو سال سے حکومت کے اپنے لوگ ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار پورے صوبے کے فنڈز صرف تونسہ اور میانوالی میں لگارہے ہیں:،دو سالوں میں پنجاب کے کسی حلقے میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی،جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں آستانے ہی چل سکتے ہیں

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بزدار صاحب اپ ان چہتوں کو استعفی دلوا کر اپنی ٹکٹ سے الیکشن لڑوائیں اپ کو لگ پتہ جائے گا، عمران خان ماضی میں ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کہتا رہا ہے ،عمران خان آج اسی سیاسی رشوت کو استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے ،باضمیر اور مخلص ارکان کبھی اپنی عزت اور وقار کا سودا نہیں کرسکتے

Shares: