ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان):وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واہوا میں جھنگی پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید انچارج پولیس چوکی مظہر عباس اور شہری عبدالباسط کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا. وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی انہوں نے ہدایت کی کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے اورتمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ زخمی پولیس اہلکار محمد رمضان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ چودھری پرویز الہی نے کہاکہ شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں. وزیر اعلی نے شہید افسروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا.

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں