تحریکِ انصاف کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا لگائے جانے کا امکان ہے،
،باخبر ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور صاحب کو ہٹانے کا فیصلہ عمران خان اور بشری بی بی کی مشاورت کے دوران کیا گیا ،عمران خان نے کہا علی امین گنڈا پور کو ہدایات دینے کے باوجود وہ میری ہدایات نظر انداز کرتا رہا، خیبرپختونخوا میں آپریشن تک نہیں رکوا سکا، اس لئے اس کو فورآ ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنایا جائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں،دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔کہتے ہیں کہ یہ بات درست ہے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹایا گیا ہے،سہیل آفریدی کو کے پی کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا،کہتے ہیں کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا، جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے بھی کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے صوبہ تباہ کر دیا، اسے ہٹایا جانا چاہئے.