اسلام آباد،الیکشن کمیشن میں وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی اور شہر ناز عمر ایوب کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی

سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے تحریری جواب جمع کروا دیا،علی بخاری نے کیس کے نا قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست بھی جمع کروا دی،حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ نا قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر وزیر اعلیٰ کے دستخط موجود نہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے علی بخاری کو درخواست دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کی،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل پاور آف اٹارنی بھی جمع کروائیں،الیکشن کمیشن نے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی

Shares: