وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کیخلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان غلیظ ترین ہے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اُس پاک فوج پر الزام لگا رہے ہیں جس کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اُس فوج کی توہین کر رہے ہیں، جس نے ماضی میں بھی حرمین شریفین کی خدمت کی اور حملے ناکام بنائے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی توہین کر رہے ہیں ،پاک فوج کے سینکڑوں افسران اور ہزاروں جوان پاکستان کے پرچم میں لپٹے گھر جاتے ہیں تو ان کی مائیں فخر محسوس کرتی ہیں ،یہ وہ فوج ہے جو دشمنوں کے خلاف سینہ تان کر لڑتی ہے،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتے ہیں ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان میں دشمنوں خصوصاََ انڈیا اور اسرائیل کی بو آ رہی ہے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ملک کے دشمنوں کیساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں، خیبر پختونخوا اور پاکستان کے ساتھ نہیں ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پاکستان کے عوام، پاک فوج اور خیبر پختونخوا کے لوگوں سے معافی مانگیں ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈیورنڈ لائن کے پار کی ترجمانی بند کریں ،تیراہ میں تیار منشیات نوجوانوں کو تباہ کر رہی ہے اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اس میں ملوث ہیں پہلےاس کاروبار کو بند کروائیں ،آپ کی کابینہ کے وزراء کی گاڑیاں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں پہلے ان کو برطرف کریں ،پاک فوج کیخلاف بیانات قابلِ برداشت نہیں، اپنے محافظوں کیخلاف کسی کو بولنے نہیں دیں گے ،








