مزید دیکھیں

مقبول

میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ آئیں اور صوبے کے مسائل اٹھائیں، فیصل کریم کنڈی

کراچی: گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وفاق سے تنازع رہا تو کے پی کے لوگ 5 سال پیچھے چلے جائیں گے-

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور میری ذاتی خواہش ہے کہ ہمارا صوبہ ترقی کرے ناکہ ہم تصادم میں رہ کر پیچھے رہ جائیں میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ یہاں آئیں اور صوبے کے مسائل اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبے کے سربراہ ایسا بیان دیں تو اس سے پتا چلتا ہے کہ لازمی اسلام آباد آکر گڑبڑ کریں گے، اگر وہ کہتے ہیں کہ قبضہ کرنا ہے تو اس کیلئے وفاقی حکومت کو تیار رہنا پڑے گا، پرامن احتجاج کریں لیکن اگر قانون کی خلاف ورزی کی جائے گی تو اس پر زیرو ٹالرنس ہےہم چاہتے ہیں ہمارے صوبے میں بھی اسٹوڈنٹس یونین پر سے پابندی اٹھائی جائے بطور سیاستدان ہمیں آپس کے مسائل آپس میں ہی حل کرنے چاہئیں، اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں نہیں دینی چاہئیے،آپ اور ہم لڑائی کریں گے تو ہر بندہ آکر مداخلت کرے گا، قبضے کرے گا اور سب کچھ کرے گا، سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر لیکن کچھ معاملات میں آپ کو معاہدے کرنے پڑیں گے تاکہ مداخلت نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں ہے، صوبےکا وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں نہیں جاسکتا جس سے آپ صورتحال کا اندازہ لگاسکتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ صاحب سے درخواست ہوگی کہ اپنے شہدا کو انصاف دلوائیں، صوبے کے بقایا جات مانگنے کے لیے فورمز ہیں، ان پر اپنا کیس لڑنا ہے،وفاق سے تنازع رہا تو کے پی کے لوگ 5 سال پیچھے چلے جائیں گے، پُرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، اگر آپ جیل توڑیں گے تو اسلام آباد اور پنجاب پولیس کیسے آپ کو چھو ڑےگی۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو 22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ

او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا کے حل کیلئے تجاویز دیں،اسحاق ڈار