وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو میرا سلام دیں،انہیں بتائیں انتظامیہ اچھا کام کر رہی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان آمد ہوئی ہے
وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے تباہ کاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیوکا کام جاری ہے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کو خوراک فراہم کی گئی،
وزیراعظم شہبازشریف کی ٹانک آمد پر مولانافضل الرحمان،امیر مقام اور اسعد محمود بھی ہمراہ تھے،وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی رقم بڑھاکر 10لاکھ روپے کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ بلوچستان میں بھی ہم نے لواحقین کے لیے امدادی رقم بڑھائی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 24گھنٹے کام جاری رکھا جائے
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا موسم بہتر نہ ہونے کے باعث دورہ تاخیر کاشکار ہوا، صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کررہے ہیں خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر فوری بحالی کے خواہشمند ہیں،ہم نے کچے اور پکے مکان کی تمیز ختم کردی پکا مکان ہو یا کچا جو بھی گرا ہواس کے لیے 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے،آرمی چیف سے متاثرہ علاقوں کے جوائنٹ سروے پر بات کی آرمی چیف نے کہا جوائنٹ سروے اچھا کام ہے انہوں نے حامی بھرلی جوائنٹ سروے سے متاثرین کی حق تلفی نہیں ہوگی صوبائی حکومت فصلوں کے نقصان کا اندازہ لگارہی ہے اس وقت خیبرپختونخوا سے کوئی اختلاف نہیں ،مل کر بحالی کاکام کریں گے ،کوئی سیاست نہیں ہوگی آخری فرد کے پاوں پر کھڑے ہونے اور آخری گھر کے آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وفاق سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے دے رہا ہے
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر تعریف کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو میرا سلام دیں، انہیں بتائیں انتظامیہ اچھا کام کر رہی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے انتظامیہ خیبرپختونخوا کا پشتو میں شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسان چلا جاتاہے لیکن کام سے یاد رہتاہے ،ہمیں لگن سے کام کرناچاہیے خلق خدا کی خدمت کرکے آگے بڑھنا ہے، شعبہ صحت میں بھی خیبرپختونخوا حکومت اچھا کام کررہی ہے
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ڈیڑھ سو کے قریب لوگوں کے مکانات گرے، خیبرپختونخوا آنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا مشکور ہوں وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کریں
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
ملک میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اوربحالی کے اقدامات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم