وزیراعلیٰ مریم نوازکی ٹیم پنجاب نے ایک اوراعزاز حاصل کرلیا،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ سےاعلیٰ معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹس مل گئے۔
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی اتھارٹی بن گئی،سہولت بازار اتھارٹی کا مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد اسٹالز قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم ہے،پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزارا سٹالز اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزارا سٹالز قائم ہیں۔
پنجاب بھر میں ویک اینڈ پر لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں،صوبے کے مزید3 اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری 2026تک کرنے کا ہدف مقرر ہےاس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اورمبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیا صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے،سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے،پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں،سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔








