وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کی آپس میں ٹھن گئی، اختلافات بڑھ گئے، پنجاب کی 13 یونیورسٹیر میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر وزیراعلیٰ و گورنر پنجاب میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز کے لئے بھیجی گئیں تمام 13 سمریاں مسترد کر دیں،گورنر سردار سلیم حیدر نے تعینات کیے گئے وائس چانسلرز سمیت تمام سمریاں مسترد کردی ہیں، 6 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے بھیجی گئی سمریوں کی 14 روزہ مدت مکمل نہیں ہوئی، ابھی 14 سے زائد یونیورسٹریوں کے وائس چانسلرز کی تقرری بھی باقی ہے،ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں میرٹ سے ہٹ کر وائس چانسلر کی تقرری نہیں ہوگی،
ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب نے وی سیز کی تقرری کی سفارشات مسترد کرکے واپس بھیج دی ہیں جب کہ وزیراعلیٰ کی منظوری سے 13 میں سے 7 وی سیز کی تقرری کردی گئی ہے، گورنر پنجاب کی منظوری کے بغیر سات یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کا تقرر کر دیا گیا ہے،گورنر پنجاب نے سفارشات مسترد کرتے ہوئے کچھ اعتراضات بھی اٹھائے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ وائس چانسلر کے پینل بنانے کا عمل ٹھیک نہیں تھا، دوبارہ جائزہ لیں، وائس چانسلر کے پینل بنانے میں صحت مندانہ مقابلہ دیکھنے میں نہیں آیا، وزیراعلیٰ کی جانب سے پینل بھیجا جاسکتا ہے، سلیکشن نہیں کی جاسکتی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر تقرر کرنے کا اختیار گورنر کو حاصل ہے، وائس چانسلر کے پینل بنانے میں شفافیت تھی، کابینہ کی منظوری کے بعد وی سی کی سلیکشن کی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے کہا کہ گورنر کا کام صرف دستخط کرنا ہے، سمری واپس نہیں بھیج سکتے، وائس چانسلر کا تقرر وزیراعلیٰ کی منظوری سے قانون کے مطابق ہے۔
علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر شاہد منیر کو وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور اور پروفیسر عاکف انور کو وی سی یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے،پروفیسر احمد شجاع وی سی یونیورسٹی آف گجرات، پروفیسر عنایت اللہ وی سی انجینئرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا، پروفیسر عامر اعظم وی سی خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان اور پروفیسر زبیر اقبال کو وی سی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں عدم شرکت، چیف جسٹس کو خط
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے کیس نہ سنیں،عمران خان کی پھر درخواست
پاکستان بار کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر شدید تحفظات کا اظہار
پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ جاری
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
بریکنگ،سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کو قانونی قرار دے دیا








