جھنگ باغی ٹی وی (نامہ نگار عظیم حمید)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورایم این اے حسین الٰہی کی جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں ایم این اے امیر سلطان کی رہائشگاہ آمدچودھری پرویزالٰہی اورحسین الٰہی کا سابق وزیر مملکت صاحبزادہ نذیر سلطان کے انتقال پر ان کے صاحبزادے امیر سلطان اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار، چودھری پرویزالٰہی اورحسین الٰہی نے صاحبزادہ بیرسٹر امیر سلطان ایم این اے، صاحبزاہ محبوب سلطان ایم این اے اور لواحقین سے صاحبزادہ نذیر سلطان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا، چودھری پرویزالٰہی اورحسین الٰہی نے صاحبزادہ نذیر سلطان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا ، چودھری پرویز الٰہی کا مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت،صاحبزادہ نذیر سلطان مرحوم نے علاقے کے لوگوں کی دن رات خدمت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،
چودھری پرویز الٰہی اورحسین الٰہی نے دربا رحضرت باھو سلطانؒ پربھی حاضری دی، مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورخوشحالی کیلئے دعا کی ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی محمد خان لغاری، غلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، صاحبزادہ امیر سلطان،رانا شہباز، محمد اعظم چیلہ،ملک احمد خان پھجر اورعلاقے کے دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پرموجود تھے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات،حلقوں میں جاری ترقیاتی پروگرام پر ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال،چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔مخالفین ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے ٹھہر نہیں سکتے۔اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے عوام دوست اقدامات کو سراہا،گذشتہ دور کی طرح اب بھی چودھری پرویز الٰہی عوام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں۔اراکین اسمبلی
Shares: