وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج غازی افسروں اورجوانوں سے بات چیت کی اور مزاج پرسی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

وزیراعلی نے غازی افسروں اور جوانوں کی ہمت اورحوصلے کو سراہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں پاک بھارت جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے افواج پاکستان کی بہادری اور ملک کے لیے بے دریغ قربانیوں کو سرہایا انہوں نے بھارت کی جانب سے در اندازی کی پر زور مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی اور ایم این اے رانا مبشر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کی تحصیل فتح جنگ میں بھارتی ڈرون سے شہید محبوب الہٰی کے گاؤں جبی آمد ہوئی ،اسٹیشن کمانڈر اٹک برگیڈیر عدنان، وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک اور سابق ایم پی اے سردار افتخار وزیر مملکت کے ہمراہ تھے،حکومت پاکستان کے وفد نے شہید کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا، قبر پر پھول چڑھائے، شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ،بلال اظہر کیانی کی قیادت میں وفد نے شہید کے اہل خانہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا ،بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ قوم شہید محبوب الہٰی اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں میں شہید محبوب الہٰی سمیت تمام شہدا کے اہل خانہ اور بچوں کی تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جہاں مساجد شہید ہوئی ہیں یا شہدا کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے حکومت اس کو تعمیر کرے گی،وطن کے لئے قربانی دینے والوں کے اہل خانہ کی خدمت کی ذمہ داری ریاست پاکستان اور ہم نبھائیں گے، اللہ تعالیٰ کے کرم اور قیادت و افواج کی قابلیت اور قومی یکجہتی سے قوم کو فتح ملی،پاکستان نے ثابت کیا کہ اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ثابت کردیا کہ خطے میں امن و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن یہ امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں

Shares: