وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گھڑیال پہنچی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گھڑیال ہیلی پیڈ پر اترا، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں کشمیر پوائنٹ واقع اپنی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر مری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اس سے قبل، مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے، جہاں وہ کئی اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں انجام دینے کے لیے موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیں گے۔ اس ظہرانے میں بیلاروس کے صدر کے علاوہ کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔مری میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کی موجودگی کے دوران، مری کی سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، اور دونوں رہنماؤں کی ملاقاتیں اور اہم فیصلے ہونے کی توقع ہے۔
پی ٹی آئی مظاہرین کا ڈی چوک پر خاتون صحافی قراۃ العین شیرازی پر تشدد
انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا
9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی
پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے
آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ
اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان
عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب
کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف
میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا








