وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ،ایک شخص زخمی، سیکورٹی ادارے متحرک

0
44

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈیرہ غازی خان میں موجود رہائشگاہ کے باہر فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر کے باہر پہنچ گئی،

جس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اسوقت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پاکپتن میں تھے، وزیراعلیٰ نے پاک پتن کا دورہ کیا اور وہاں منڈی کا افتتاح کیا

پولیس کے مطابق فائرنگ سےزخمی شخص کی شناخت خدابخش کے نام سے ہوئی،وزیراعلیٰ ہاوَس کے باہر سیکیورٹی اہلکار اسلحہ صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی

Leave a reply