وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شہباز گل اور یوٹیوبرعمران ریاض خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق اس کیس سے متعلق دو دیگر مقدمات میں ملزمان کو ملتان، فیصل آباد اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں ندیم، اعجاز اور عامر شامل ہیں۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر شخصیت کے خلاف مہم چلائی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملک اور بین الاقوامی سطح پر عزت داروں کو بدنام کرنے کے لیے جعلی ویڈیوز پھیلائیں۔ مقدمہ پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی تفصیلات کے مطابق محمد ندیم جاوید کو شالیمار سکیم لاہور سے گرفتار کیا گیا، جبکہ محمد اعجاز کو مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی سے اور عامر عباس کو فیصل آباد سے حراست میں لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق، دیگر نامزد ملزمان شہباز گل اور عمران ریاض خان بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق، ملزمان نے ایک دوست ملک کی اہم شخصیت کے ساتھ وزیراعلی پنجاب کے خلاف توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ایف آئی اے نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت کے لیے کام کر رہی ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

سیاست دانوں کے غلط رویوں سے آج پارلیمان بے معنی ہو گئی ،مولانا فضل الرحمان

نماز کی مبینہ بے حرمتی،یوٹیوبر رجب بٹ پر مقدمہ درج

Shares: