واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین آمیز پوسٹ پر مقدمہ درج

maryam

پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کیا گیا ہے، جہاں وہ ایک واٹس ایپ گروپ کا ممبر اور ایڈمن تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس نے توہین آمیز مواد کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج مقدمے میں کہا گیا کہ معہ شبیر حسین 1925 عام 666/C سرکاری گاڑی نمبری 756/GAA جس کا ڈرائیور خرم جاوید C702 ہے،گشت پر موجود تھے کہ سوشل میڈیا پروزیر اعلی پنجاب کے بارے میں توہین آمیز بیہودہ قسم کی جس میں Dirty Language استعمال کی گئی پوسٹ ملاحظہ ہوئی جو کہ کسی حافظ ظہار امین ولد محمد امین قوم رحمانی سکنہ بستی فریدہ آپا 16/SP نے اپنے موبائل نمبر 6948726-0304 سے اپلوڈ کی جو کہ (پاکستان کے ٹائیگر گروپ) میں کی گئی، مذکورہ گروپ کا ایڈ من آصف فرید ولد عبد الجبار سکنہ گلی نمبر ا محله شهید نگر پایا گیا پوسٹ مذکورہ کو بصورت یوایس بی رو برد گواهان بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس میں لیا گیا اس طرح حافظ ظہار امین نے جان بوجھ کر غیر اخلاقی تو ہین آمیز پوسٹ سوشل میڈیاپر اپلوڈکر کے جبکہ آصف فرید مذکور نے یہ جانتے ہوئے کہ مذکورہ پوسٹ غیر اخلاقی توہین آمیز اور غیر قانونی ہے ڈیلیٹ نہ کر کے بلکہ دیگر گروپ ممبران کو پوسٹ دیکھنے کا موقع فراہم کر کے عوام الناس میں انتشار پھیلانے کی کو شش کی.

پولیس کی جانب سے اس گرفتاری کو عوامی امن و امان کے قیام کی ایک اہم کوشش قرار دیا گیا ہے، اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی توہین آمیز سرگرمیوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

شیخ حسینہ کی فسطائیت کا شکار بنگلہ دیش میں قید 178 نیم فوجی اہلکاررہا

سینیما ہال میں اداکار معمر کاتماشا،ساتھی سنبھالتے رہے، اداکار لڑکھڑاتے رہے

Comments are closed.