مزید دیکھیں

مقبول

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی...

سیالکوٹ: علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، بدعنوانی پراہلکار معطل

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو) کمشنر...

معروف یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس غیر ملکی فنڈنگ کے الزام میں منجمد

حکومتِ پاکستان نے معروف یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس غیر...

وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں-

باغی ٹی وی : ذرائع پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے، مریم نواز نجی دورے پر لندن ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گلے کے انفکیشن کے علاج کے لیے لندن روانگی متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع مریم نواز لندن اپنے علاج کے لیے جائیں گی، وہ لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی، وہ کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، مریم نواز کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔