لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی: مریم نواز نے کہا کہ مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضرور نبھائے گی، ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گےبچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے، چلڈرن اسپتال لاہور میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150کامیاب آپریشن کیے گئے ،بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42 لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔
18 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے کر ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا
قبل ازیں پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کیا گیا،جس کے تحت ایک برس تک مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ،چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کیلئے 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے ۔جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا اور سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے ٹرانسپلانٹ آپریشن کئے جائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار ،100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف
چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے سر کاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا ۔ آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر ٹال فری نمبر-09009 0800 بھی فنکشنل کردیا گیا ہے۔
اوچ شریف: چوروں کی حکمرانی، پولیس بے بس،دکاندار لُٹنے پر مجبور!








