وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن: میانوالی میں اہم اقدامات کا اعلان

0
64
maryam

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں کرائم ریٹ کے بڑھنے اور عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مریم نواز نے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرپشن کے معاملے پر زیرو ٹالرنس رکھتی ہے۔انہوں نے میانوالی کے ڈی سی آفس میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں میانوالی کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے دل کے مریضوں کے لیے میانوالی میں پہلی کیتھ لیب قائم کرنے کا اعلان کیا اور زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا اصولی فیصلہ کیا۔
انہوں نے صفائی کے نظام میں بہتری لانے، گرین بیلٹ کی ترقی، سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے اور تجاوزات کے خاتمے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، سکولوں کی حالت اور معیار تعلیم میں بہتری، کلینک آن وہیل اور فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے عوام کو بجلی کے بلوں سے نجات دلانے کے لیے سولر پینلز فراہم کرنے کا اعلان کیا اور غریبوں کے لیے 90 فیصد مفت ادویات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a reply