وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے 20 ہزار محنت کشوں کیلئے جھنگ اور کمالیہ میں 3 مرلہ پلاٹ دینے کا فیصلہ کرلیا، پنجابی زبان کو تعلیم اور عوامی زندگی میں مقام دلانے کیلئے اقدامات کا حکم بھی دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں تمام محکموں کے بارے میں 6 گھنٹے طویل بریفنگ دی گئی، 20 ہزار محنت کشوں کو اپنے گھر کیلئے جھنگ اور کمالیہ میں 3 مرلہ پلاٹ دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں آرکیالوجی، اسپورٹس اور لیبر سمیت ہر شعبے کی جانچ پڑتال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محنت کشوں کو اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت قرضے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔

Shares: