وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

0
48

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا ہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید پولیس افسران و اہلکاروں کی فیملی کے 2 افراد کو ملازمت دینے کی اصولی منظوری دے دی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی پی او آفس میں سینئر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے۔ پولیس کو سیاسی دباؤ سے مکمل آزاد کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پولیس سیاسی دباؤ سے آزاد ہو کر فرائض سرانجام د ے رہی ہے۔ پولیس میں میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں۔ انارکلی دھماکے کے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس افسران کو باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائے گا۔ سیف سٹی اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بلوچ لیوی کی کمانڈ پولیس کے حوالے سے کردی ہے۔ پولیس میں ترقیوں کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے۔
پولیس افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا ہے اور منجمد الاؤنس کو بحال کرکے اس میں اضافہ بھی کیا ہے۔ پولیس کو 3سال میں 670 گاڑیاں او ر 235 موٹرسائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہائی وے پٹرولنگ کیلئے مزید 825گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔304 تھانوں کو سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ 90 تھانے سپیشل انیشیئٹو پولیس سٹیشن میں تبدیل کئے گئے ہیں۔ فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور ڈی جی خان میں ڈولفن فورس تعینات کی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کی 12278 آسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے۔ پولیس میں 5774 بھرتیاں مکمل ہو چکی ہیں۔سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کیلئے 54 کنال اراضی فراہم کی ہے۔ساہیوال، سرگو دھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان میں پولیس ٹریننگ سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔64 کنال پر چنیوٹ پولیس لائنز کی تعمیر اسی سال مکمل ہو گی اور مزید اراضی بھی دیں گے۔اینٹی رائٹ فورس سمیت تمام شعبوں کے افسرو ں اور اہلکاروں کیلئے سکول آف پبلک آرڈر قائم کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب میں فرانزک لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ضلعی ہیڈ کوار ٹر میں فرانزک لیب کے کولیکشن سینٹر بنیں گے۔وفاقی حکومت کے اشتراک سے سیالکوٹ موٹر وے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے نئی ہیلپ لائن پہل 911 (PEHEL 911) بنائی جا رہی ہے۔اس ضمن میں 20 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ایس ایچ او ز کو مالی طورپر بااختیار بنانے کیلئے DDOپاورز دی گئی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کو تعینات کیا گیا ہے۔پریزن وین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔پولیس کو مزید نئی گاڑیاں فراہم کریں گے۔پولیس افسران عوام اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دہ ہیں۔ہر مظلوم شخص کی فوری دادرسی آپ کا فرض اولین ہے۔پولیس افسران اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھیں ڈی پی اوز اور آرپی اوز تھانوں کے سرپرائز وزٹ کریں اور کسی بھی بے ضابطگی یاقانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں -انوسٹی گیشن اورکیس کے فالو اپ کو موثر اوربہترین بنایا جائے تاکہ ظالم کو سزا ملے اورمظلوم کو انصاف۔اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔جرم اورمجرم کی نگرانی اورنشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی خاص طورپر آئی ٹی سے معاونت لی جائے۔محکمہ پولیس میں بھی محکمہ تعلیم کی طرح ای ٹرانسفر اورای پنشن کا نظام رائج کیا جائے۔

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان

نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند

انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان نے پولیس کی کارکردگی اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میوزیم کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میوزیم میں رکھی اشیاء خصوصاً قدیم اسلحے، یونیفارمز اور میڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے برٹش دور کے ہتھیاروں اور پولیس وردیوں کا بھی مشاہدہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے،صوبائی وزراء راجہ بشارت، تیموربھٹی، انصر مجید نیازی، ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پرموجود تھے

Leave a reply