راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔
باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدا یت کردی مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ اور ٹھلیاں کے مقام پر پانچ انٹر چینج تعمیر ہوں گے، راولپنڈی رنگ روڈ پر ریلوے پل اور 5 اوورپاسز بنائے جائیں گے اور 21 سب وے ہوں گے۔
او آئی سی رکن ممالک کا اعلیٰ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم
مریم نواز نے کہا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا، راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی، منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جوکسی صورت قبول نہیں ،بیرسٹر گوہر