لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو ”جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو“ کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور ”جرنلسٹ ہاؤسنگ اسکیم فیز ٹو“ کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے 2 پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
دوسری جانب وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔