وزیراعلیٰ پنجاب کا تونسہ کو بڑا تحفہ، کتنے منصوبوں کا کیا افتتاح؟

0
79

وزیراعلیٰ پنجاب کا تونسہ کو بڑا تحفہ، کتنے منصوبوں کا کیا افتتاح؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے تونسہ کی تعمیروترقی کیلئے بڑاپیکج دے دیا، تونسہ میں 2 ارب 94 کروڑکے 13 منصوبوں کاافتتاح اورسنگ بنیاد رکھا گیا .اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقےبھی آج ترقی کےسفرمیں شامل ہوچکے ہیں سابق ادوارمیں جنوبی پنجاب کے فنڈزدیگرمنصوبوں پرخرچ ہوئے، اب ترقی سےمحروم علاقوں کو آگے لے کرجائیں گے، پنجاب کےہرعلاقےمیں ترقی کےثمرات پہنچیں گے،

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی عزت ہماری عزت ہے، کارکنوں کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، تبدیلی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی.پنجاب کے ہر شہر میں جا کر زمینی حقائق کا خود جائزہ لوں گا پنجاب میں بہترین انتظامی ٹیم کام کررہی ہے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی عزت ہماری عزت ہے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کے جائز مسائل حل کیے جائیں گےعوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اورخدمت کرتے رہیں گے

وزیراعلیٰ نےتونسہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کاسنگ بنیادرکھا،100کنال پرمشتمل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ30کروڑروپےکی لاگت سےتعمیرہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب نےتونسہ شہرکی خوبصورتی کےمنصوبےکاسنگ بنیادرکھا،تونسہ شہرکی خوبصورتی پر62کروڑ 74لاکھ روپےکی لاگت آئے گی

Leave a reply