نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

turkia

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی (Dr. Mehmet Paçaci) کو ٹیلی فون کیااور ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب حکومت کی جانب سے 50 رکنی ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیم کو ترکیہ بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیم ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں جا کر فی الفور کام شروع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اورآزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مشکل وقت میں ترکیہ کے بہن بھائیوں کا ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں جانی و مالی نقصان پر دلی رنج ہوا، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 912 ہو گئی ہے، زلزلے سے 5383 افراد زخمی ہوئے ،ہلاکتوں کی تعداد کہاں تک پہنچے گی ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے زلزلے سے 2818 عمارتیں مکمل طور تباہ ہوئیں جبکہ 2470 افراد کو ملبے سے نکال لیاگیا، 9 ہزار ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔علاوہ ازیں ترک نائب صدرکا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ شہروں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے

Comments are closed.