الیکشن ٹریبونل کے جج نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لیے دائر کی جانے والی درخواست خارج کردی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی نااہلی پرہائی کورٹ ملتان بینچ میں سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس مجاہد مستقیم نےانتخابی عذرداری کیس کی ساعت کی ،ہائی کورٹ بینچ نے وزیراعلیٰ کی نااہلی درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا ،جو سنا دیا گیا، عدالت نے درخواست خارج کر دی .

وزیر اعلیٰ کے خلاف ان کے مدمقابل ناکام امیدوار سردار اکرم خان ملغانی نے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔درخواست گزاراکرم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےالیکشن میں دھاندلی کی ،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی،درخواست ناقابل سماعت ہے،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازی خان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 286 سے منتخب ہوئے تھے۔

Shares: