لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکن کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو شاباش دی-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق محسن نقوی سے پی ٹی آئی کاکرن ظل شاہ کی مورت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی ملاقات ہوئی ملاقات میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اورسی سی پی او بھی موجود تھے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے کے کیس کو ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کی ملاقات
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی ٹیم کو شاباش دی
پنجاب حکومت آپ کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب pic.twitter.com/AVGtQjEsZx— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) March 12, 2023
ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کوسراہا اورشاباش دی اور کہا کہ آپ نے محنت، پیشہ ورانہ انداز سے کم وقت میں اندھےکیس کا سراغ لگایا، حکومت آپ کی کارکردگی کو سراہتی ہے جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے، آپ نے پہلے بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے، آئندہ بھی پورے کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب @MohsinnaqviC42 سے پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے کے کیس کو ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کی ملاقات#CaretakerCMPunjab #mohsinnaqvi #PunjabPolicePakistan #lahore #alibilal #meeting #PTI @OfficialDPRPP @ccpolahore pic.twitter.com/WHuw07StNI
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) March 12, 2023
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے کے کیس کو ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم کی ملاقات.
آپ سب نے محنت اور پیشہ ورانہ انداز سے انتہائی کم وقت میں اندھے کیس کا سراغ لگایا۔
پنجاب حکومت آپ کی کارکردگی کو سراہتی ہے،
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی pic.twitter.com/5WTOdpFBkf— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) March 12, 2023
واضح رہے کہ لاہور میں جاں بحق ہونے والے کارکن سے متعلق پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہےکہ علی بلال کی موت پولیس کے تشدد سے ہوئی بعد ازاں پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ کارکن کی موت گاڑی کی ٹکر سے ہوئی۔
لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت پولیس تشدد سے نہیں گاڑی کی ٹکر سے ہوئی، جس گاڑی میں اس کی لاش اسپتال لائی گئی اس کا مالک پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا رکن راجا شکیل ہے، اسی نے یاسمین راشد کو معلومات دی کہ گاڑی سے بندہ ہٹ ہوا، یاسمین راشد نے راجا شکیل کو کہا آپ میرے ساتھ کل زمان پارک چلیں، ڈرائیور کو گاڑی میں چھوڑ کر راجا شکیل یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے، وہاں یہ سازش رچائی گئی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ڈرائیور کو گاڑی میں چھوڑ کر راجا شکیل یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے، یاسمین راشدزمان پارک کےاندرگئیں اورباہر آکر راجاشکیل کوکہاکہ بے فکر ہوجائیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شہری لیاقت علی نے اپنے بیٹے علی بلال کی موت کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ، فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس تشدد کے شواہد ملے تو مکمل کارروائی کی جائے گی سوشل میڈیا پر پھیلائی جانےوالے ویڈیو جعلی ہے، کالے رنگ کی گاڑی سروسز اسپتال آنے کی ویڈیو رپورٹ ہوئی ہے-
انہوں نے کہا تھا کہ بلال کی لاش 6 بج کر 52 منٹ پر سروسز اسپتال میں چھوڑی گئی، گاڑی 31 کیمروں کی مدد سے جی پی ایس کی مدد سے وارث شاہ روڈ سے برآمد کی، گاڑی کے ڈرائیور کا نام جہانزیب اور مالک کا نام راجا شکیل ہے، اس شخص کو مارنے کی سازش نہیں تھی، ظل شاہ کے والد سے وعدہ ہےکہ انہیں تمام شواہد پیش کریں گے۔