وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی حکومت لاہور کے صحافیوں کے تمام مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کی صحافی کالونی میں واٹر سپلائی ، سیوریج اور بجلی کے نظام کے مسائل حل کرنے کے علاوہ قبضہ مافیا کےخلاف بھی سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں واقع اپنے دفتر میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر یس کلب کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کر دیا جائے گا جبکہ صحافی کالونی ہر بنس پورہ کے الاٹی متاثر ین کو ہر حال میں ان کے زیر قبضہ پلاٹوں کو واگزار کر اکے یا متبادل پلاٹ دیئے جائیں گے ۔لاہو پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ کی تاخیر اور صحافی کالونی فیز -ٹوکو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا جس کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ چند روز پنجا ب جرنلسٹ ہاﺅ سنگ فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس بلاکر فیز -ٹو کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اس کے اراضی کا بندوبست کیا جائے گا ۔

ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارش کی کہ جمہوریت کی مضبوطی اور بطور وزیر اعلیٰ ان کو کامیاب بنانے میں لاہور کے صحافیوں کا بڑا کلیدی کردار ہے جس کے وہ ہمیشہ شکرگزار رہتے ہیں ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے چوہدری پرویز الٰہی کی طر ف سے ہر بنس پورہ صحافی کالونی بنانے کو سینکڑوں صحافی خاندانوں کےلئے ہمیشہ یاد رکھاجانےوالا کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور جمہوریت کے روایات مضبوط بنانے میں لاہور کی صحافی برادری حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔

Shares: